ڈی این ڈی فلائی اوور استعمال کرنے والے لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے آج
سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو روکنے سے انکار کردیا جس
میں دہلی نوئیڈا فلائی اوور کو ٹول
فری کردیا تھا۔کیونکہ کمپنی نے جتنا سرمایہ اس پر لگایا تھا وہ اس سے کہیں زیادہ ٹول کے ذریعہ وصول چکی تھی۔عدالت عظمیٰ کی ڈویژن بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اسٹے دینے سے انکار کردیا ہے۔